چیف جسٹس کی برطرفیسری لنکاکے وکلامیدان میں آگئے

غیرآئینی برطرفی پر دیکھتے ہیں حکومت کون سا نیاچیف لاتی ہے،مزاحمت کرینگے، وکلاترجمان۔


AFP January 15, 2013
وکلا اتنے کیس دائر کرینگے جو سنبھالے نہیں جائیں گے، حکومت عدلیہ کی آزادی نہیں چاہتی. فوٹو: رائٹرز

سری لنکامیں وکلانے چیف جسٹس شیرانی بندرانائیکے کی برطرفی کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کااعلان کیاہے اورکہاہے کہ وہ عدلیہ کی آزادی تک جنگ لڑیں گے۔

ملک کے11ہزاروکلاکاکہناہے کہ وہ چیف جسٹس شیرانی بندرانائیکے کی برطرفی کوعدالت میں چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھ لیتے ہیں کہ حکومت ان کی جگہ کسے نیاچیف جسٹس بناتی ہے ہم اس کی بھرپور مزاحمت کرینگے۔

وکلاکا کہناہے کہ عدالت کی طرف سے چیف جسٹس کی برطرفی کیلیے پارلیمانی کارروائی کوغیرآئینی قراردیئے جانے کے باوجود جسٹس شیرانی بندرانائیکے کوہٹاکرغیرقانونی اقدام کیاگیاہے اورہم اسے نہیں مانتے۔ پیرکوہندومذہبی تہوارکی چھٹی ہونے کی وجہ سے خاموشی رہی لیکن وکلاکے ترجمان جے سی ویلیامونا نے کولمبومیں صحافیوں کوبتایاکہ منگل (آج) سے وکلا عدالتوں اتنے کیس دائرکریں گے جوسنبھالے نہیں جائیں گے۔ان کاکہناہے کہ چیف جسٹس کواس لیے ہٹایاگیاہے کیونکہ وہ آزادعدلیہ پریقین رکھتی تھیں اورسرکار کی بات نہیں مانتی تھیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |