قافلے پر کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے محتاط رہیں سیکیورٹی حکام

دہشت گردی کا خطرہ بدستور ہے، ایجنسیوں کا اسلام آباد انتظامیہ اور طاہرالقادری کو پیغام.


Sana News January 15, 2013
جلسہ گاہ میں سخت سیکیورٹی، 40 کمانڈوز ڈاکٹر طاہر القادری کی حفاظت کریں گے. فوٹو : ایکسپریس

انٹیلی جنس حکام نے لانگ مارچ میں دہشت گر دی کے حملے کے خطرے سے اسلام آباد انتظامیہ کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی انٹیلی جنس اداروں کے پاس انتہائی مصدقہ رپورٹس ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی وقت اس قافلے پر حملہ ہو سکتا ہے، سیکیورٹی اداروں کی ان رپورٹس سے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کے ذریعے ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی خطرات سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ محتاط رہیں۔



 

اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں لانگ مارچ کے قافلے کے قیام کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کیے ہیں تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ جب لانگ مارچ کا قافلہ بلیو ایریا میں سعودی پاک ٹاور کے پاس پہنچے گا تو وہاں کسی قسم کی کوئی غیر قانونی حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جہاں جلسہ ہو گا اس کے اردگرد بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتہائی تربیت یافتہ 40 کمانڈوز ڈاکٹر طاہر القادری کی حفاظت پر مامور کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پہنچنے پر پولیس اور رینجرز کا ایک اسپیشل سکواڈ ڈاکٹر طاہر القادری کی حفاظت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |