الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا انتخابی نشان روک لیا

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر عوامی مسلم لیگ کا بھی انتخابی نشان روک لیا گیا

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر عوامی مسلم لیگ کا بھی انتخابی نشان روک لیا گیا، فوٹو؛ فائل

لاہور:
الیكشن كمیشن آف پاكستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ كرانے پر پاكستان تحریك انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں كے انتخابی نشان روك لیے۔


الیكشن كمیشن كے مطابق انتخابات كے انعقاد تك آئندہ ہونے والے كسی بھی الیكشن میں تحریك انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں كو انتخابی نشان الاٹ نہیں كیے جائیں گے۔ ذرائع كے مطابق ان جماعتوں میں تحریك انصاف كے علاوہ عوامی مسلم لیگ، مسلم لیگ فنكشنل اور قوم پرست جماعتیں بھی شامل ہیں۔ الیكشن كمیشن كے حكام كا كہنا تھا كہ پولیٹیكل پارٹیز آرڈر کے تحت تمام سیاسی جماعتوں كے لیے انٹرا پارٹی انتخابات كا انعقاد ضروری ہے ہیں اس لیے پارٹی انتخابات کے بعد ان جماعتوں کو انتخابی نشان بحال کیے جائیں گے۔
Load Next Story