طاہرالقادری کے ہاتھ سے گیم نکل گیا طارق چوہدری

میڈیا نے بڑا مسئلہ بنادیا، کھیتران، قادری کے ایجنڈے کو سپورٹ کرتے ہیں،انعام نیازی.


Monitoring Desk January 15, 2013
حکومت نے لانگ مارچ کو ویلکم کیا،عوام بہتر جمہوریت چاہتے ہیں،فہدکی’لائیو ود طلعت‘میں گفتگو فوٹو : فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے ہاتھ سے گیم نکل چکا ہے وہ اپنے دعوے کے مطابق لوگوں کو اکٹھا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'لائیو ود طلعت' میں اینکر پرسن طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ لانگ مارچ پر 2ارب روپے اخراجات ہوئے ہیں بم پروف کیبن کسی نے ان کو بنوا کر دیا ہے۔ جمہوریت ناکام نہیں ہوئی پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت فلاپ ہوئی ہے جو ڈلیور نہیں کرسکی۔پی پی رہنما میر واعظ کھیتران نے کہا کہ ہمیں صرف یہ فکر ہے کہ خدانخواستہ کوئی افراتفری نہ پھیلے ساری دنیا میں بہت غلط پیغام جائے گا۔ اس طرح عوام تب ہی نکلتے ہیں جب وہ تنگ ہوتے ہیں۔



اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے جتنا بڑا میڈیا نے بنا دیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ نیازی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا طاہر القادری سے زیادہ اچھا بلٹ پروف کیبن تھا،نوازشریف بھی بلٹ پروف کیبن کے بغیر نہیں نکلتے۔ ہم طاہر القادری کے ایجنڈے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ٹی وی اینکر فہد نے کہاکہ لانگ مارچ حکمرانوں کو عوام کی طرف سے کال ہے کہ جو برانڈ جمہوریت کا ان کے پاس ہے وہ ان کو قبول نہیں ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت نے لانگ مارچ کو ویلکم کیا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ طاہر القادری آئیں گے تقریریں کریں گے اورچلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |