عازمین حج کیلیے 95 فیصد رہائشگاہوں کا انتظام مکمل

پرائیویٹ حج گروپ آپریٹرزکی فہرستوں کوحتمی شکل دی جارہی ہے،وزارت مذہبی امور


APP July 30, 2012
پرائیویٹ حج گروپ آپریٹرزکی فہرستوں کوحتمی شکل دی جارہی ہے،وزارت مذہبی امور۔ فوٹو اے ایف پی

ISLAMABAD: عازمین حج کے لیے حجاز مقدس میں 95فیصد سے زائد رہائش گاہوں کا انتظام کر لیا گیا ہے جبکہ سرکاری اسکیم کے باقی عازمین کیلیے رہائش گاہ کا بندوبست جلد کرلیاجائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق حکومت نے عازمین حج کی مالی استعداد کو سامنے رکھتے ہوئے رہائش کے لحاظ سے تین درجات وضع کیے ہیں جنھیں بلیو ' گرین اور وائٹ کیٹیگریز کانام دیاگیا ہے ۔

بلیو کیٹیگری میںمسجد الحرام سے قریب تر رہائش دی جائیگی ۔ گرین کیٹیگری کے عازمین کومسجد الحرام کے دو کلومیٹر کے اندر جبکہ وائٹ کیٹیگری کو دو کلومیٹر سے زائد فاصلہ پررہائش دی جائے گی جس میں ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی شامل ہوگی۔ دریں اثناء وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج گروپ آپریٹرز کی فہرستوں کوحتمی شکل دینا شروع کردی ہے تاکہ 15 رمضان تک سعودی عرب کو فراہم کی جاسکیں ۔ حکام کے مطابق پرائیویٹ حج گروپ آپریشنز کو 89 ہزار655 عازمین کا کوٹہ دیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں