کراچی ہراس آدمی کا ہے جویہاںرہتاہےندیم مقبول

اجتماعی محنت سے روشنیوں کا شہر بنا،سبحان علی،ہڑتال کاکلچربڑھ گیا،سعیدچاولہ.


Monitoring Desk January 15, 2013
حکومت ناکام،یہاںکاروبار ختم ہورہا ہے، تاجر برادری، پروگرام’ کراچی میراہے‘میں گفتگو. فوٹو: فائل

KARACHI: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرندیم مقبول نے کہا ہے کہ کراچی ہر اس شخص کا ہے جوکراچی میں روزی کماتا ہے۔

کراچی ہر اس آدمی کا ہے جو یہاں پر زندگی گزارتا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام 'کراچی میرا ہے' میں اینکرپرسن اویس منگل والا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں بہت بڑا سانحہ ہوا ہے اور وہاں کے لوگ 86 لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہیں،کراچی کے عوام نے ان کے حق میں دھرنا دیا اور ان کی آواز سے آواز ملائی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈسٹرکٹ صدر سعید چاولہ نے کہاکہ کراچی صرف میرا ہے، کیونکہ کراچی میں رہنے والا ہر شخص کراچی سے محبت کرتا ہے اور ہرکوئی یہ سمجھتا ہے کہ کراچی میرا ہے۔کراچی میں ہڑتال کا کلچر بہت بڑھ چکا ہے، ہمارا ملک ہڑتال کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ہڑتال شہریوں اور شہرکیلئے مناسب نہیں ہے ۔



پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر سبحان علی نے کہاکہ کراچی سب کا ہے چاہے وہ ہوٹل میں رہتا ہو یا جھونپڑی میں، کسی بھی طبقے سے ہو۔سب کی اجتماعی محنت سے کراچی روشنیوں کا شہر بنا ہے۔ہڑتالیں تب ہوتی ہیں جب انتظامیہ ناکام ہوجاتی ہے اور عوام اپنے حقوق کیلئے مطالبہ کرتے ہیں ۔کراچی کے علاقے صدرکے تاجروں نے کہاکہ حکومت ناکام ہوچکی ہے یہاںکاروبار ختم ہورہا ہے۔ ہم نے کوئٹہ میں ہلاکتوں پر احتجاج میں ہڑتال کی ہے جس سے کاروبارکرنے والوں کا نقصان ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں