صوابی میں7افرادنہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق

سٹیفا نہرمیں2 افراد،سوات میںبچی ڈوب گئی، چچازادبھائی کنویںمیںدم گھٹنے سے ہلاک

سٹیفانہرمیں2افراد،سوات میںبچی ڈوب گئی، چچازادبھائی کنویںمیںدم گھٹنے سے ہلاک۔ فائل فوٹو

پنڈدادنخان کے گردونواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت کے ستائے ہوئے 5 افراددریائے جہلم، برساتی نالوں اور ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونیوالوں میں 10 سالہ معصوم بچہ اور ایف اے کا طالب علم بھی شامل ہیں، انتہائی افسوسناک ودردناک واقعات کے بعد علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہوگئی۔


مرنیوالے تمام افراد کی عمریں 35 سال سے کم تھیں۔تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخانکے گائوںڈھڈی پھپھراکے دولڑکے برساتی نالے میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، مرنے والے عباس کی عمر 10 برس جبکہ غلام محمد کی عمر 20 برس تھی جبکہ جلالپور شریف کے قریب گائوں کھیوپانوالہ کا رہائشی ایف اے کا طالبعلم محمدعماردریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ظالم لہروںکی نذر ہوگیا، جسکی نعش 24 گھنٹے گزرنے کے باوجودبھی نہ مل سکی اور 35 سالہ شخص مرزا لال خان ساکن چوٹالہ جوکہ 4 بچوں کا باپ تھا۔

دریائے جہلم میں ڈوب کر موت کے منہ میں چلا گیا جبکہ علاقہ بائی دیس کے گائوں جمبرغال کا 22 سالہ نوجوان اویس جمبرغال ڈیم میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں ڈوب کر موت کی آغوش میںجاپہنچا،صوابیمیں سٹیفا نہر میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ڈوبنے والوں میںمردان کے بیس سالہ نوجوان کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسرے نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے سوات کے علاقے دکوڑک میں علیم اللہ نامی شخص کی پانچ سال کی بیٹی ذکرا گھر کے باہر پانی کے تالاب میںڈوب کر جاں بحق ہوگئی تاجہ بانڈہ رستم میں 2چچا زاد بھائی انور اور ظاہر کنویں میں کام کرنے کے دورانآکسیجن کی کمی سے بے ہوش ہوگئے اور بعد ازاں دم توڑ گئے۔
Load Next Story