سرکے اوپر مقناطیس کی طرح چیزیں چپکانے والا شخص

امریکی شہری کے سر میں ایسی قوت ہے جس سے چیزیں اس کے سر سے چپک جاتی ہیں

امریکی شہری کے سر میں ایسی قوت ہے جس سے چیزیں اس کے سر سے چپک جاتی ہیں

امریکا میں ایک شخص پراسرار مرض کا شکار ہے اور اسے ''کین ہیڈ'' کہا جاتا ہے کیونکہ یہ شخص جوس اور سافٹ ڈرنک کے ڈبوں سمیت کئی اشیا اپنے سرپر چپکا سکتا ہے۔

جیمی کیٹن نامی اس امریکی شہری کا کا کہناہےکہ اس کے چہرے اور سر کے مسام ایک طرح سے ویکیوم کلینر کا کام کرتے ہیں یعنی وہ اندر کی جانب ہوا کھینچتے ہیں اور اس طرح اس کے جسم سے لگنے والی مختلف اشیا ایسے چپک جاتی ہیں جس طرح لوہا مقناطیس سے چپک جاتا ہے۔



ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ جیمی کا بدن غیرمعمولی طور پر تقریباً 100 درجے فارن ہائیٹ تک گرم رہتا ہے اور اس کی وجہ سے ان کی جلد کے مسام سکشن پمپ یا ویکیوم کلینر کی طرح کام کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ پانی سے بھری شیشے کی بوتل اپنے سر پر رکھ کر اس سے گلاس بھرسکتا ہے اور بوتل اپنی جگہ سے نہیں ہلتی۔




اسی کیفیت پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسےں سرٹیفیکٹ بھی دیا ہے۔ 47 سالہ جیمی کی یہ پراسرار کیفیت اس کے لیے غیرمعمولی آمدنی کی وجہ بن گئی ہے جو اس کے مطابق پورے امریکا میں صرف انہی کو لاحق ہے۔ جیمی کا کہنا ہے کہ وہ 6 سال کی عمر تک بالکل نارمل تھے جب کہ 7 برس میں ان کے کھلونے ان کے جسم سے چپکنے لگے اور یہ کیفیت شدید ہوتی گئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=I1ztoXgwsj4

کچھ لوگوں نے جیمی کو بھوت اور آسیب قرار دیا اور ان سے دور رہنے لگے جب کہ جیمی نے ہمت کی اور تمام منفی باتوں کو نظر انداز کرکے سڑک پر اپنی اس کیفیت کو ظاہر کیا ۔ اب لوگ جیمی سے مختلف کرتب کرواتے ہیں اور اسے رقم دیتے ہیں۔ اپنی اس عجیب کیفیت سے جیمی ایک دن میں ایک سے 2 ہزار ڈالر یعنی 2 لاکھ روپے پاکستانی تک کمالیتا ہے۔
Load Next Story