معروف اداکارہ نائیلہ جعفری کینسرمیں مبتلا حالت نازک
اداکارہ کوفوری طورپر ’ بی پازیٹو‘ خون کی اشد ضرورت ہے۔
ٹی وی کی معروف اداکارہ نائیلہ جعفری کینسرکے موذی مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق کینسر کی آخری اسٹیج کی وجہ سے اداکارہ نائیلہ جعفری کی حالت خاصی خراب ہے اورانھیں فوری طورپر ' بی پازیٹو' خون کی اشد ضرورت ہے۔ نائیلہ جعفری کے اہل خانہ نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔