کراچی میں دودھ کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹراضافے کا نوٹیفکیشن جاری

قیمت میں اضافے کا فیصلہ انجمنوں اور اداروں کے اجلاس میں کیا گیا


Staff Reporter April 01, 2017
شہر بھر میں پہلے ہی دودھ 86 سے 90 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا تھا فوٹو:: فائل

شہری انتظامیہ نے کراچی کے صارفین پرڈیری بم گراتے ہوئے دودھ کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹرکا اضافہ کردیاہے۔

کمشنر ہاؤس میں گزشتہ روز اسٹیک ہولڈز کے اجلاس کے بعد نئے نرخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں دودھ کی ڈیری پرائس74.50 روپے فی لیٹرہول سیل قیمت 79 روپے لیٹر جبکہ خوردہ قیمت 85 روپے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے 2 ماہ قبل ہی دودھ کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا تھا جس کے بعد شہر بھر میں تازہ دودھ 86 سے 90 روپے فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں