لاہورکے انارکلی بازار میں پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی قیمتی سامان جل کرخاکستر

پلازہ کی تیسری منزل پر لگنے والی آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔


ویب ڈیسک April 01, 2017
پلازہ کی تیسری منزل پر لگنے والی آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

انارکلی بازار کے ایک پلازہ کی بالائی منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی گوداموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے انارکلی بازار کے ایک پلازہ کی تیسری منزل پر سجاوٹ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے فوری بعد ریسکیو کی 10 سے زائد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم اسی اثنا میں آگ کے بھڑکتے شعلوں نے قریبی کاغذ کے گودام اور 7 عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

پلازہ میں لگی آگ نے شدت اختیار کی تو قریبی عمارتوں کی بجلی بھی منقطع کردی گئی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت میں کیمیکل کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کی۔ پولیس کے مطابق آگ شادی بیاہ کی سجاوٹ کی دکان میں لگی اور بظاہر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔