شاہد کپور کی بیوی کو بھی فلموں میں کام کی پیشکشوں کی بھرمار

میرا تمام ہی پراجیکٹس کے لیے ہدایتکاروں کومنع بھی کرچکی ہیں، شاہد کپور


ویب ڈیسک April 01, 2017
میرا ہر گزرتے دن کے ساتھ مشہورہورہی ہیں: شاہد کپور: فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت شوہر کا ساتھ دینے اوراپنے بیانات کے باعث میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں اوراب انہیں بالی ووڈ میں متعدد ہدایتکاروں کی جانب سے پراجیکٹس کی آفرزہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارشاہد کپورکی اہلیہ کا بالی ووڈ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تاہم وہ اداکارسے شادی اور بیٹی 'میشا' کی پیدائش کے بعد خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم اب میرا راجپوت کواپنے شویراوراداکار شاہد کپورکے ہمراہ متعدد ہدایتکاروں کی جانب سے فلموں کی آفرہورہی ہے۔ اس حوالے سے جب اداکار شاہد کپورسے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا ہر گزرتے دن کے ساتھ مشہور ہورہی ہیں اور انہیں بہت سی فلموں کی آفر بھی ہوچکی ہے لیکن ان کا ہر ہدایت کار ک لیے جواب ناں ہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد کپور کی بیٹی کی تصاویر پہلی بار منظرعام پر

دوسری جانب جب میرا پہلی بار ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہرکے پروگرام میں شوہرشاہد کپورکے ساتھ شریک ہوئی تھیں توکرن نے ان سے پوچھا تھا کہ اگروہ کسی فلم میں کام کرنا چاہیں تو وہ کس طرح کی ہوگی جس پرمیرا نے فلم 'پدماوتی' کا نام لیا اور کہا کہ انہیں فلم کی کہانی بہت پسند آئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد کپور بیٹی کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے دور ہونے لگے

واضح رہے کہ اداکارشاہد کپوربھی متعدد انٹرویوزمیں اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کی اہلیہ کا بالی ووڈ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں جب کہ میرا بھی بیٹی میشا کی پیدائش کے بعد اسی پر زیادہ توجہ دینے کی خواہشمند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔