کراچی کے علاقے لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر11 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

فیکٹری میں پرانا کپڑا بہت بڑی مقدار میں موجود تھا اسلئے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فائربریگیڈ حکام


ویب ڈیسک April 01, 2017
فائربریگیڈ کا عملہ کئی گھنٹوں سے آگ پر قابو پانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے فوٹو: فائل

جمعے اورہفتے کی درمیانی رات لانڈھی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

ایکسپیس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کی بھینس کالونی میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی، ابتدا میں فیکٹری انتظامیہ نے ازخود آگ پرقابوپانے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ فائربریگیڈ نے 11 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیسرے درجے کی تھی، فیکٹری میں موجود پرانا سوتی کپڑا بہت بڑی مقدار میں موجود تھا جس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔