عمران خان تیسری شادی کی تیاری کرلیں عابد شیرعلی

پاناما کے معاملے میں ہمارا دامن صاف ہے ہم عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر سجدہ ریز ہوں گے، عابد شیرعلی


ویب ڈیسک April 01, 2017
پاناما کے معاملے میں ہمارا دامن صاف ہے ہم عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر سجدہ ریز ہوں گے، عابد شیرعلی ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہناہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ جلد متوقع ہے ہم فیصلے پر سجدہ ریز ہوں گے اورعمران خان ناکامی کے بعد تیسری شادی کی تیاری کرلیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ پاناما کے معاملے میں ہمارا دامن صاف ہے ہم نے اپنے بزرگوں کی قبروں کا بھی ٹرائل کروایا بہت جلد کیس کا فیصلہ آنے والا ہے ہم عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر سجدہ ریز ہوں گے اور عمران خان ناکامی کے بعد اپنی تیسری شادی کی تیاری کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان اپنے ساتھی جہانگیرترین کے منشی ہیں

عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تمام حواری چور اور ڈکیت ہیں اگر جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ آجائے تو ٹھیک ہے اور کسی اور کے حق میں عدالتیں فیصلہ دیں تو کہتے ہیں کہ ڈیل کا حصہ ہے اگر عمران خان نے فیصلوں کی ناکامی پر عدالتوں پر حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی دربار سے لنگر اورمزارت کا مال کھاتے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا اتنا وزن نہیں جتنی بھڑکیں مارتے ہیں ہم بنی گالہ کی بھڑکوں کا جواب اپنےکام سےدیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کو اسمبلی میں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹیں گے

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پورے سندھ کی ایک سڑک بتادیں جو پنجاب کی ایک عام سڑک کا مقابلہ کرسکے ان کی حکومت نے سندھ کو ہاتھوں، لاتوں اور منہ سے لوٹا ہے اب آصف زرداری کراچی میں بھی چند سیٹیں جیت جائیں تو بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن 3سال تک کہاں تھے وہ تو شراب خانوں میں مار کھاتے رہے اور عوام اور عدالتوں کو بتایا کہ علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم تھا وہ بتائیں کہ کس کے ڈر سے ملک چھوڑ کر فرار ہوئے اور اگر انہوں نے علاج یا کوئی ٹیسٹ کروائے مجھے اس اسپتال کا نام بتا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمانت عدالتوں کا کام ہے لیکن شرجیل میمن سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے اور سی ڈیز بیچتے تھے ان کے گھر سےاربوں روپے کیسے نکلے یہ ایک معمہ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شرجیل میمن کو نیب کی چھترول ہوگی تو سب کچھ اُگل دیں گے

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے سوال پر وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ سندھ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدجاری ہے اور وہاں ایپکس کمیٹی بھی موجود ہے وہ خود فیصلہ کرے گی اورایپکس کمیٹی میں اے ڈی خواجہ کا جوبھی فیصلہ ہوگا وہی بہتر ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت سندھ نے اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے لیےوفاق کو خط لکھ دیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں