کسی کی سرگرمیوں سےغرض نہیں انتخابات وقت پرہوں گے چیف جسٹس

حکومت بتائے کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر کتنا عمل کیا گیا۔ چیف جسٹس


ویب ڈیسک January 15, 2013
حکومت بتائے کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر کتنا عمل کیا گیا۔ چیف جسٹس فوٹو فائل

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کی سرگرمیوں سےغرض نہیں انتخابات وقت پرہوں گے، عدالت کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی کی کیا سرگرمیاں ہیں عدالت کوکو ئی غرض نہیں، الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل رکھنی چاہئیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی الیکشن وقت پر ہو ں گے، حکومت بتائے کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر کتنا عمل کیا گیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے لازمی ووٹنگ کی تجویز اس لئے دی تھی تاکہ ہر کوئی ووٹ ڈالے اور کسی قسم کا جھگڑا نہ ہو ۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کی جانب سے تحریری جواب جمع کرادیا جس کے مطابق حکومت مقررہ وقت پر الیکشن کرانا چاہتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |