اٹھارویں ترمیم کیخلاف سازشیں ناکام بنادینگے افراسیاب خٹک
نئے محکمے بنا کر اٹھارویںترمیم کو رول بیک کیا جارہا ہے،مرکزایکشن لے
NEW DEHLI:
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سنیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کیخلاف اسلام آباد میں سازشیں شروع ہوگئی ہیں اورنئے محکمے بناتے ہوئے اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن سازشیں کرنے والے سن لیں ہم نے یہ خود مختاری بڑی جدوجہد اور قربانیوںکے بعد حاصل کی ہے جسے ہم کسی بھی صورت کھونے نہیں دینگے۔
مرکز ان سازشوں کا خود نوٹس لیتے ہوئے ان کا خاتمہ کرے بصورت دیگر ہم آئینی طریقوں سے ان سازشوں کا راستہ روکیں گے۔ وہ اتوار کے روز لکی مروت سے تعلق رکھنے والے افراد کی مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔سنیٹر افراسیاب خٹک نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ سنگین صورت حال اختیار کرچکی ہے اور آج سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے باوجود ہم لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں ۔