وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز

وزیراعظم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے


ویب ڈیسک April 01, 2017
وزیراعظم نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں، ذرائع. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس کے باعث ان کا اسپتال میں طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے پیٹ میں اچانک تکلیف اٹھی جس کے باعث انہیں فوری طور پر لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ان کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔