اسلام آباد لانگ مارچ کےشرکا کی بڑی تعداد ڈی چوک پہنچ گئی

وی وی آئی پی سیکیورٹی پرتعینات 1700 اہلکاروں کوڈیوٹی پرپہنچنےکی ہدایت کردی گئی۔


ویب ڈیسک January 15, 2013
رحمان ملک نےکلثوم پلازہ کے قریب مظاہرین پر شیلنگ کانوٹس لیتے ہوئے طاہرالقادری کومکمل سیکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت کردی۔ فوٹو مریا اقبال

لانگ مارچ کےشرکاکی بڑی تعداد ڈی چوک پہنچ گئی، 8 بکتربندگاڑیاں پہنچنے پرپولیس نے اپنی پوزیشنیں سنبھال لیں۔

اسلام آبادپولیس نےطاہرالقادری کو گرفتار کرنےکی کوشش کی جس کے نتیجے میں کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، پتھراؤ سے 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، صورتحال کے پیش نظر رحمان ملک نےکلثوم پلازہ کے قریب مظاہرین پر شیلنگ کانوٹس لیتے ہوئے طاہرالقادری کومکمل سیکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت کردی۔

دوسری جانب طاہرالقادری نے شرکاء سے اسلام آباد نہ چھوڑنے کا حلف لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ انقلاب تک کوئی گھر نہ جائےجینامرنا ایک ساتھ ہوگا۔

لانگ مارچ کی سیکیورٹی کی نگرانی ہیلی کاپٹرزکی جارہی ہے، وی وی آئی پی سیکیورٹی پرتعینات 1700 اہلکاروں کوڈیوٹی پرپہنچنےکی ہدایت کردی گئی جبکہ کشمیر پولیس کی بھاری نفری بھی ڈی چوک پر تعینات کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں