راولپنڈی میں ماں نے ڈیڑھ ماہ کی بچی کو قتل کردیا

قاتل ماں مہوش کو اس کے اہل خانہ ذہنی مریضہ قراردے رہے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک April 01, 2017
بیٹی ذہنی مریضہ ہے جو اس سے قبل بھی اپنی بچی پرحملہ کرچکی ہے، والد مہوش: فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: ٹاہلی موہری میں ماں نے چھریوں سے وار کرکے اپنی ڈیڑھ ماہ کی بچی کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹاہلی موہری کی رہائشی مہوش کی ڈھائی سال قبل عدنان نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ جس سے اس کی ایک ڈیڑھ ماہ کی بیٹی تھی۔ ماں نے اپنی ڈیڑھ ماہ کی بچی شزا کوچھریوں سے وار کر کے قتل کردیا، پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے بچی کے ماں اور باپ کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مہوش کو اس کے اہل خانہ ذہنی مریضہ قراردے رہے ہیں، اصل حقائق مہوش کے طبی معائنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے جب کہ مہوش کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ذہنی مریضہ ہے جو اس سے قبل بھی اپنی بچی پر حملہ کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |