بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ شہری زخمی آئی ایس پی آر
بھارتی فورسز نے چری کوٹ کے مقام پر فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، ترجمان پاک فوج
بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور چری کوٹ کے مقام پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کی جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلا اشتعال فائرنگ، آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔