وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے بھر میں کومبنگ اور سرچ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی


ویب ڈیسک April 01, 2017
شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبے بھر میں کومبنگ اور سرچ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کردی۔


سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کابینہ کمیٹی نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر شہبازشریف نے کمیٹی کو وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کرنے کے علاوہ صوبے میں سرچ اور کومبنگ آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خطرے کے خلاف متحد ہے، حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت آمیز اور اشتعال انگیز مواد شائع اور تقسیم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |