سپریم کورٹ کا رینٹل پاورکیس میں وزیراعظم کوگرفتارکرنے کاحکم

نیب رپورٹ مجازاتھارٹیز کو بھجواکرریفرنس دائر کیا جائے،ملزمان میں سے کوئی فرارہواتو چیرمین نیب ذمہ دارہوگا،سپریم کورٹ


ویب ڈیسک January 15, 2013
رینٹل پاورکیس کے نامزد ملزمان میں سے کوئی فرارہواتو ذمہ دارچیرمین نیب ہوں گے،سپریم کورٹ۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے رینٹل پاورکیس میں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کوگرفتارکرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے رینٹل پاورعملدرآمد کیس کی سماعت کی، عدالت نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت دیگرنامزد ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 24گھنٹے میں طلب کرلی،چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا کہ نیب رپورٹ مجازاتھارٹیز کو بھجواکرریفرنس دائر کیا جائے اور اگرملزمان میں سے کوئی فرارہواتو چیرمین نیب ذمہ دارہوں گے۔

نیب کی پیش کردہ ملزمان کی فہرست میں راجہ پرویز اشرف کےعلاوہ سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع،چیرمین پیپکو اسماعیل قریشی ،سابق ایم ڈی پیپکو منور بصیر احمد ،سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ ،سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ،سابق سیکریٹری خزانہ سلمان صدیق ،محمد انور خان ،فضل احمد خان،محمد رفیق بٹ،قیصر اکرم ،مسعود اختر ،ارشد رضا،اعجاز بابر ،مظفر علی ،غیاث الدین،مقبول احمد خواجہ ، خالد سعید اور عابدعلی شامل ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدرآصف زرداری نے فوری طورپرکراچی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں