عراقی فضائی حملے میں داعش کا نائب امیر ساتھیوں سمیت ہلاک

فضائی حملے میں مارا جانے والا کمانڈر ایادالجمیلی داعش کی اندرونی سیکیورٹی یونٹ کا سربراہ تھا، سرکاری ٹی وی

فضائی حملے میں مارا جانیوالا ایادالجمیلی عراقی فوج میں انٹیلی جنس آفیسر کی بھی خدمات انجام دے چکا ہے، سرکاری ٹی وی ۔ فوٹو: فائل

GENEVA:
عراقی ملٹری انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکرالبغداد کا نائب فضائی حملے میں ساتھیوں سمیت مارا گیا۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی سرکاری ٹی وی نے انٹیلی جنس اداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کا نائب ایاد الجمیلی فضائی حملے میں ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شام کی سرحد سے متصل علاقے القیم میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایادالجمیلی سمیت داعش کے دیگر رہنما بھی مارے گئے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق فضائی حملے میں مارا جانے والا کمانڈر ایادالجمیلی داعش کی اندرونی سیکیورٹی یونٹ کا سربراہ تھا جب کہ وہ 2003 تک عراقی آرمی میں انٹیلی جنس آفیسر کی خدمات بھی انجام دے چکا ہے۔
Load Next Story