کراچی میں نامعلوم افراد کی ہنگامہ آرائی کاروبار بند سڑکوں پر ٹریفک جام

رینٹل پاور کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم کی گرفتاری کے حکم کے بعد مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی


ویب ڈیسک January 15, 2013
سہراب گوٹھ اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے دکانیں بند کرا دیں۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم کی گرفتاری کے حکم کے بعد مختلف علاقوں میں مشعل افراد کی ہنگامہ آرائی کے دوران تجارتی مراکزبند ہوگئے جب کہ ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثرہوئی۔

نامعلوم افراد نے ہنگامہ آرائی کر کے ایم اے جناح روڈ، جامع کلاتھ مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ اور ٹاور پر دکانیں بند کرا دیں۔ سہراب گوٹھ اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پربھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دکانیں بند کرا دیں، لانڈھی، داؤد چورنگی اور ڈالمیا کے علاقے میں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں اور مارکیٹیں بند ہو گئیں۔

شارع فیصل پر نامعلوم افراد نے ایف ٹی سی بلڈنگ کے سامنے ہنگامہ آرائی کی جس کے نتیجے میں دفاتر سے گھروں کو جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اوراس دوران شارع فیصل پر ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ایکسپریس وے پر ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں آس پاس کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئی۔ کھارادر، ماڑی پور، جناح برج کے قریب بھی ہنگامہ آرائی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |