بگ تھری پر پاکستانی موقف تبدیل ہونے کا تاثر مسترد

بھارت کا نمائندہ ہی موجود نہیں توسیریز پر بات چیت کیسے ہو سکتی ہے، ترجمان


Sports Reporter April 02, 2017
شہریار خان خفیہ مشن پر کولمبو نہیں گئے، سری لنکن بورڈ کے صدر نے دعوت دی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ تھری پر موقف تبدیل کرنے کا تاثر مسترد کر دیا۔

ترجمان کی طرف سے گزشتہ شب میڈیا کو واٹس ایپ پیغام میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین شہریار خان کسی خفیہ مشن پر بیرون ملک نہیں گئے بلکہ سری لنکن بورڈکے صدر نے 2 اپریل کو ڈنر پر خصوصی دعوت دی جسے انھوں نے قبول کر لیا، دورے کے دوران شہریار خان کی سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے اے سی سی کے معاملات پر بھی غیر رسمی بات ہوگی، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ اپنی ٹیم کی سیریز کی وجہ سے یہاں موجود ہیں جبکہ کولمبو میں بھارتی بورڈ کا کوئی نمائندہ ہی موجود نہیں تو پاک بھارت سیریز پر بات چیت کیسے ہو سکتی ہے۔

قبل ازیں شہر یار خان کی اچانک سری لنکا روانگی پر کرکٹ حلقوں میں حیرت کا اظہار کیا جا رہا تھا،گورننگ بورڈ ارکان سمیت دیگر عہدیداروں نے جمعرات کو ہی مشورہ دے دیا تھا کہ باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر غور کیا جا رہا ہے، زرتلافی حاصل کرنے کی مہم میں عدالتی جنگ کیلیے رقم بھی مختص کردی گئی ہے، سری لنکا میں بھارتی بورڈ کے حکام بھی موجود ہوں گے، زبانی بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں، پھر بھی وہ چلے گئے، البتہ اب بھارتی حکام کے نہ ہونے سے تنازع حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں