پشاور شدت پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ 6 اہلکار جاں بحق16زخمی

کالعدم لشکر اسلام نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کے مزید 4 اہلکار ان کے قبضے میں ہیں


AFP January 15, 2013
کالعدم لشکر اسلام نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کے مزید 4 اہلکار ان کے قبضے میں ہیں۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

ISLAMABAD: خیبرمیں چیک پوسٹ پر درجنوں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور16زخمی ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔

حکام کے مطابق پیر کی شب 100سے زائد شدت پسندوں نے خیبر کے علاقے باڑا میں فرنٹئیر چیک پوسٹ پر حملہ کیا اس دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6اہلکارجاں بحق گئے جس میں پولیس کے 2اہلکاربھی شامل ہیں۔

کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کے مزید 4 ااہلکار ان کے قبضے میں ہیں،ترجمان نے اس بات کی تردید کی کہ مقابلے کے دوران تنظیم کے کچھ ارکان ہلاک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں