پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 5 ارب روپے مانگ لیے

آئندہ مالی سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ کیلیے خطیر رقم طلب کی گئی ہے، ذرائع

آئندہ مالی سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ کیلیے خطیر رقم طلب کی گئی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

BEIJING:
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے آئندہ مالی سال کے ڈیولپمنٹ ونان ڈیولپمنٹ بجٹ کے لیے5 ارب روپے کی خطیر رقم مانگ لی۔


وزارت بین الصوبائی رابطہ امورکے ذرائع سے معلوم ہواکہ آئندہ مال سال کے بجٹ کے لیے جاری نئی اسکیموں کے لیے5ارب روپے کی بجٹ تجاویز وفاقی حکومت کوارسال کی گئی ہیں، پاکستان اسپورٹس بورڈکے نان ڈیولپمنٹ کے لیے 2ارب روپے جبکہ ڈیولپمنٹ بجٹ کے لیے3 ارب روپے طلب کیے گئے ہیں، 2 ارب روپے کے نان ڈیولپمنٹ بجٹ کوپی ایس بی کے ملازمین کی تنخواہوں اوردیگرمراعات، نیشنل گیمز، قومی اسپورٹس فیڈریشن کوفنڈز کی ادائیگیوں پرخرچ کیے جائیں گے جبکہ ڈیولپمنٹ کے 3 ارب روپے کی رقم گلگت بلتستان میں اسپورٹس اسٹیڈیم سوات میں ہاکی ٹرف، مالم جبہ میں زیرتعمیر اسکی سلوپ پرخرچ ہوگی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سینئر فنانس آفیسر کاکہنا ہے کہ حکومتی پالسیی کے تحت پاکستان اسپورٹس بورڈکا قیام عمل میں لایاگیا ہے، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس سمیت لاہور،کراچی،پشاوراورکوئٹہ میںکوچنگ سینٹر قائم ہیں، ان کوچنگ سینٹر میں قومی فیڈریشن کے تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ نمائندہ ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں مثبت نتائج کا نہ ہونا فنڈزاوربجٹ کی کمی ہے، اگر بجٹ زیادہ ہوگا توہم بہتر انداز میں کھلاؑڑیوں کوبین الاقوامی مقابلوں میں مواقع فراہم کرسکیں گے۔
Load Next Story