عدنان سجل کی بھارتی فلم ’’موم‘‘ کا پوسٹر جاری

فلم میں سری دیوی، عدنان صدیقی اور سجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے


این این آئی April 02, 2017
فلم ’موم‘ 3 مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں رواں سال 14جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: نیٹ

بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری دینے والے پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کے ساتھ نئی فلم 'موم' میں جلوہ گر ہورہے ہیں تاہم فلم کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا۔

فلم 'موم' میں ایک فرد کی زندگی میں ماں کی اہمیت بتائی جا رہی ہے، روی اْدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیس کردہ اس فلم میں سری دیوی، عدنان صدیقی اور سجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنہ، سشانت سنگھ، امریتا پوری شامل ہیں۔

واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم 'موم' 3 مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں رواں سال 14جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں