غیر قانونی بھرتی کیس راجا پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

راجا پرویز اشرف اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں، وکیل

راجا پرویز اشرف اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں، وکیل۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے گیپکو میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔



گزشتہ روز راجا پرویز اشرف کے وکلا نے عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کیلیے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ راجا پرویز اشرف بتائے بغیر ملک سے باہر کیسے گئے، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے19 اپریل کیلیے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔


عدالت نے تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں جبکہ راجا پرویز اشرف کی جانب سے ان کے وکیل شاہد افتخار نے نقل وصول کی۔ سماعت کے بعد سابق وزیراعظم کے وکیل افتخارشاہد نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاجائے گا۔

Load Next Story