کولمبیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 254 افراد ہلاک سینکڑوں لاپتہ

شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقے کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا

کولمبیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے. فوٹو: فائل

کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 254 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جب کہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے جس کے باعث صوبے پوٹومایو میں سینکڑوں مکانات زیر آب آ گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث 254 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔


کولمبین حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر کے فوج تعینات کر دی گئی ہے جب کہ ملک کے صدر یوان مینیول سانتوز نے متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔ قدرتی آفت سے متاثرہ علاقے کا ملک کے دوسرے شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے.

 
Load Next Story