نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر وادی میں مکمل ہڑتال

احتجاج روکنے کے لیے سڑکوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات جب کہ مختلف شہروں میں کرفیو بھی نافذ ہے


ویب ڈیسک April 02, 2017
احتجاج روکنے کے لیے سڑکوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات جب کہ مختلف شہروں میں کرفیو بھی نافذ ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف آج وادی میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جا رہی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر 9.2 کلو میٹر طویل سرنگ کے افتتاح کے لیے آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، نریندر مودی کے دورے کے خلاف حریت قیادت کی اپیل پر پوری مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی جب کہ احتجاج روکنے کے لیے اہم سڑکوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ وادی کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں 2 نوجوانوں کی شہادت کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے

بھارتی وزیراعظم کے دورہ جموں و کشمیر کے خلاف آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں احتجاج کیا گیا اور کشمیری مہاجرین اور شہریوں نے سنٹرل پریس کلب کے باہرمظاہرہ بھی کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان پر پاکستانی پرچم لہرا دیے گئے

واضح رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں تحریک آزادی کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لئے قابض بھارتی فوج وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے جس میں اب تک سیکڑوں کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ قابض فوج کے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری بصارت سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |