فنڈز کی عدم فراہمی سرکاری اسپتالوں میں ڈنگی ٹیسٹ کٹس نایاب

اگست میں ڈنگی کا دوسرا شدید حملہ متوقع، حکومت کو بوگس رپورٹس دی جا رہی ہیں، سینئر ڈاکٹرز


Numainda Express July 30, 2012
اگست میں ڈنگی کا دوسرا شدید حملہ متوقع، حکومت کو بوگس رپورٹس دی جا رہی ہیں، سینئر ڈاکٹرز۔ فائل فوٹو

TEHRAN: سرکاری اسپتالوں میں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ڈنگی وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ این ایس ون ( ٹیسٹ کٹ ) کی سہولت سے مریض محروم ہو گئے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت نے جنوری2012ء میں ڈنگی کا پہلا متوقع حملہ مارچ میں ہونے کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو پابند بنایا تھا کہ این ایس ون ٹیسٹ کیلیے کٹس کی خریداری کو یقینی بنائیں مگر کوئی ہسپتال بھی اس پر عملدرآمد کرنے میں کامیاب نظر نہیں آیا ۔

اب جبکہ ڈینگی وائرس کا دوسرا اور شدید حملہ اگست2012ء میں ماہرین طب کے مطابق ہو سکتا ہے ، کیلیے کسی سرکاری ہسپتال کے پاس ڈینگی وائرس اور ڈینگی بخار کے مریضوں کی تشخیص اور علاج و معالجہ کیلیے مناسب بندوبست نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث صورتحال تشویشناک قرار دی جا رہی ہے ۔ بعض سینئر ڈاکٹرز کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کیخلاف مہم کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کو کاغذی کارروائی کرتے ہوئے بوگس رپورٹس ارسال کی جا رہی ہیں جو کسی بھی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے آئندہ فنڈز میسر آتے ہی کٹس کی خریداری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں