آئی جی سندھ کو اس لیے ہٹایا کیونکہ وہ غلط کرنے نہیں دے رہے تھے عمران خان
شرجیل میمن نے 5 ارب کی کرپشن کی لیکن وہ پاکستان اس طرح آئے جیسے کہ ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں،چیرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو غلط کام نہ کرنے پر ہٹایا گیا۔
تلہ گنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ملک بدلنے والا ہے، 21 سال سے مل کو بدلنے کی جدوجہد کررہے ہیں، تحریک انصاف ایک صوبے کی نہیں بلکہ ملک کی جماعت ہے اور پی ٹی آئی ہی ملک کے مسائل حل کرے گی کیونکہ باقی ساری جماعتیں صرف صوبوں تک محدود ہیں لیکن تحریک انصاف پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت کچھ ملا ہے لیکن ہم نے فائدہ نہیں اٹھایا، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں کئی جگہ تبدیلی لائی ہے، ہم نے کے پی کے کی پولیس کو ٹھیک کیا اور پولیس سے سیاسی مداخلت ختم کرکے ایماندار آئی جی لگایا کیونکہ جب آئی جی میرٹ پر آئے گا تو پولیس بھی ٹھیک کام کرے، خیبر پختونخواہ کی پولیس بین الاقوامی پولیس کا مقابلہ کرتی ہے لیکن سندھ کے آئی جی اے ڈی خواجہ کو اس لیے تبدیل کیا کیونکہ وہ غلط کام نہیں کرنے دے رہے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور اقتدار میں آکر اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کو کرپشن کہتے ہیں، شرجیل میمن نے 5 ارب کی کرپشن کی لیکن وہ پاکستان اس طرح آئے جیسے کہ ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں، ڈاکٹر عاصم پر 460 ارب روپےکی کرپشن کی جب کہ خیبر پختونخواہ کا صرف ترقیاتی فنڈ ہی113 ارب روپے ہے لہذا اگر اپنے بچوں اور ملک کا مستقبل بچانا ہے تو سب کو اکھٹا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے ملک کو دوگنا نقصان پہنچاتے ہیں، نواز شریف کا پاناما کا کیس کرپشن اور منی لانڈرنگ کا ہے، یہاں سے پیسہ لے گئے اور لندن میں بڑے بڑے محل خریدے، جب عدالت نے نواشریف سے پوچھا کہ کدھر سے پیسہ آیا تو پھر درمیان میں قطری آگیا،نواز شریف نقل کرنے کے لیے بھی عقل چاہیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو بھی پیغام دینا ہے کیونکہ انہوں نے بھی اگلا الیکشن لڑنا ہے اور ہم آپ سے پوچھیں گے سرے محل کتنے پیسوں کا لیا اور سوئٹزرلینڈ میں 7 ملین ڈالر کدھر سے آئے لہذا آصف زرداری آپ بھی کسی قطری شہزادے کو پکڑ لو کیونکہ آپ کو بھی اس کی ضرورت پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم مل کر کرپٹ حکمرانوں کو شکست نہیں دیں گے آگے نہیں بڑھ سکتے، زرداری اور نواز شریف کا پیسہ، جائدادیں اور کاروبار ملک سے باہر ہیں، جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہی نہیں وہ کیسے ملک سے وفادار ہوسکتا ہے ایسے حکمران ملک سے وفاداری نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف باہر جاکر لوگوں سے کہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایا کاری کرو لیکن ان کی اپنی جائدادیں خود ملک سے باہر ہیں، آنے والے دنوں میں پاناما کا فیصلہ ہونے جارہا ہے اور میں بھی اس کا انتظار کررہا ہوں۔