بنگلا دیش کی ہائی پرفارمنس ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گیشہریار خان

چھپ کرسری لنکا آیا ہوں نہ ہی دورے کا کوئی خفیہ ایجنڈا ہے سری لنکن صدرکی دعوت پرکولمبوآیا ہوں،چیرمین پی سی بی


Sports Desk April 02, 2017
چھپ کرسری لنکا آیا ہوں نہ ہی دورے کا کوئی خفیہ ایجنڈا ہے سری لنکن صدرکی دعوت پرکولمبوآیا ہوں،چیرمین پی سی بی۔ فوٹو فائل

چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پرتیار نہیں جب کہ بنگلا دیش نے ممکنہ طور پر رواں سال جولائی میں ہائی پرفارمنس ٹیم پاکستان بھیجنے پر حامی بھر لی ہے۔

کولمبو میں سری لنکن کرکٹ کے سربراہ تھلنگا سماتھی پالا اور بنگلا دیشی ہم منصب نظم الحسن سے ملاقات کے بعد شہریارخان نے کہا کہ بنگلا دیش یا کسی اور نیوٹرل مقام پر سیریز کھیل سکتے ہیں، پاکستان نے ویسے تو دبئی کو نیوٹرل وینیو مقرر کر رکھا ہے لیکن وہ بہت مہنگا پڑتا ہے، سیریز سری لنکا میں بھی کھیلی جا سکتی ہے۔ سیریز سے قبل بنگلا دیش سے مالی معاملات پر بھی بات کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ورلڈ الیون 4 میچز کھیلنے کیلیے ستمبر میں آئے گی

قبل ازیں سری لنکا پہنچنے پر انہوں نے میڈیا میں ہونے والی قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے چھپ کر سری لنکا آیا ہوں نہ ہی دورے کا کوئی خفیہ ایجنڈا ہے، سری لنکن صدر کی جانب سے ڈنر کی خصوصی دعوت پر کولمبو آیا ہوں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں :سیریز نہ کھیلی تو قانونی چارہ جوئی کریں گے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں