انضمام الحق ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی فتح کیلیے پرامید

شاداب خان کی پرفارمنس شانداررہی اوران کا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے،چیف سلیکٹرانضمام الحق


Sports Reporter April 02, 2017
شاداب خان کی پرفارمنس شانداررہی اوران کا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے،چیف سلیکٹرانضمام الحق ۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ گرین شرٹس کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں مجموعی کارکردگی بہتر ہے، امید ہے پاکستان سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بولرزاچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جب کہ بیٹنگ توقعات کے مطابق نہیں ہورہی، شاداب خان کی پرفارمنس شانداررہی اوران کا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم میں 6 سے 7 سینئر پلیئرز کےساتھ نوجوان پلیئرز کو بھی ویسٹ انڈیز بھیجیں گے جس سے جونیئرز اور سینئرز کا اچھا کمبی نیشن بنے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بنگلا دیش کی ہائی پرفارمنس ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس پیر کو نہیں ہو گا کیونکہ کپتان مصباح الحق ڈومیسٹک سیزن کھیل رہے ہیں، کمیٹی 5 یا 6 اپریل کو بیٹھے گی جس میں ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ کیس ابھی چل رہا ہے، ہمیں اس معاملے کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں