کپل شرما کو 30 دن کا الٹی میٹم

کپل شرما کوساتھی اداکار سنیل گروور سےالجھنا مہنگا پڑگیا اورکئی اداکاروں کے شو کو چھوڑنے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے


ویب ڈیسک April 02, 2017
چینل انتظامیہ نے’’دی کپل شرما شو‘‘ کی ریٹنگ کم ہونے کے بعد شو ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ۔فوٹو:فائل

چینل انتظامیہ نے ''دی کپل شرما شو'' کو بچانے کے لیے پروگرام کے میزبان کپل شرما کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

کامیڈین کپل شرما کو ساتھی اداکار سنیل گروور سے الجھنا مہنگا پڑگیا اور کئی اداکاروں کے شو کو چھوڑنے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جب کہ شو میں سنیل کی جگہ راجو شری واستو کو بھی کاسٹ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور شو مقبولیت میں کمی کے ساتھ ساتھ مالی طور پر مشکلات کا شکار ہوگیا ہے تاہم چینل انتظامیہ نے بھی ریٹنگ کم ہونے کے بعد شو ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کپل شرما شو کی شوٹنگ کے بعد زاروقطار رونے لگے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی ٹی وی انتظامیہ نے سنیل گروور، چندن پر بھارکر، علی اصغر اور سگندھا مشرا کے ''دی کپل شرما شو'' کو چھوڑنے کے بعد ٹی آر پی ریٹنگ میں تنزلی اور بالی ووڈ شخصیات کے بائیکاٹ پر کپل شرما کو شو کو بچانے اور آن ایئر رکھنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔

چینل انتظامیہ نے کپل کو ہدایت کی کہ شو کو واپس اسی مقام پر پہنچانے کے لیے ان کے پاس 30 دن ہیں بصورت دیگر شو کو بند کردیا جائے جب کہ کپل شرما بھی چینل کی وارننگ کے بعد پریشان دکھائی دیئے اور آن ایئر ہونے والے شو کی شوٹنگ شروع ہونے کے 10 منٹ بعد ہی شوٹنگ ملتوی کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کپل نے سنیل کی جگہ راجو شری واستو کو شو میں کاسٹ کرلیا

واضح رہے کہ کپل شرما نے آسٹریلیا سے بھارت واپس آتے ہوئے دوران پرواز نشے میں دھت ہوکر ساتھی فنکار سنیل گروور کو نہ صرف مغلظات بکی تھیں بلکہ جوتے سے بھی مارا تھا جس کے بعد سنیل گروور اوردیگر فنکاروں نے شو چھوڑدیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں