خان پور میں ن لیگ کے رہنما کی گاڑی پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق
(ن) لیگ کے رہنما ملک عمران کی گاڑی پر مخالف گروپ نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کی
TEHRAN:
مسلم لیگ(ن) کے رہنما ملک عمران کی گاڑی پر مخالف گروپ کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خان پور کے علاقے فیروز والا میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما ملک عمران کی گاڑی پر مخالف گروپ نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی اور ان کے 3 ساتھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ سے 3 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔