رنگوں موسیقی خوبصورتی سے سجا ’برائیڈل فیشن شو‘ ختم

سہ روزہ عروسی تقریب کے دوسرے دن کا اختتام ایک خاص سیگمنٹ بعنوان ’’کلاسک ریڈ‘‘ سے کیا گیا۔


Showbiz Reporter April 03, 2017
سہ روزہ عروسی تقریب کے دوسرے دن کا اختتام ایک خاص سیگمنٹ بعنوان ’’کلاسک ریڈ‘‘ سے کیا گیا۔ فوٹو: فائل

رنگوں' موسیقی' خوبصورتی اور رونق سے سجے سہ روزہ عروسی ملبوسات کا فیشن شو ''برائیڈل کیٹیور ویک'' تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

دوسرے دن کے پہلے شو کا آغاز امینہ یاسمین بائی منصور اکرام برائیڈل/ فارمل کیٹیور17نے اپنے ملبوسات پیش کرکے کیا۔ ان کے بعد عائشہ اور عثمان قمرکا انتخاب پیش کیا گیا ۔انچانڈڈگارڈن کے عنوان سے پیش کیے جانے والے ملبوسات پھولوں کی رنگت اور رومانوی مزاج کی ترجمانی کررہے تھے۔ بعد ازاں فائقہ کریم نے ''نوری'' کے عنوان سے رن وے پر اپنے رنگ بکھیرے۔ فہد حسین نے ریمپ پر انتہائی ڈرامائی انداز میں اپنی کلیکشن ''دار شکوہ اور سنہری چڑیل''کے عنوان کے تحت اپنا انتخاب پیش کیا۔

سہ روزہ عروسی تقریب کے دوسرے دن کا اختتام ایک خاص سیگمنٹ بعنوان ''کلاسک ریڈ'' سے کیا گیا جس میں تمام تسلیم شدہ اور جانے مانے ڈیزائنرز نے ثقافت ' محبت اور روایتی انداز پر مشتمل اپنے انتہائی دیدہ زیب ملبوسات پیش کیے، وہیں عاصم اظہر نے اپنی دلکش آواز کا جادو جگاکر حاضرین کے دل جیت لیے۔ تیسرے دن کے پہلے شو کا آغاز ڈیزائنر جوڑی آصفہ اور نبیل نے اپنا ''راؤرنگ میلوڈرامہ ''پیش کیا۔ ان کے انتخاب نے جیسے ریمپ پر سمندری لہروں کے ٹکڑے بکھیر دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں