جامشور پاور کمپنی تھر کا کوئلہ استعمال کریگی
منصوبہ اے ڈی بی، اسلامی ترقیاتی بینک کی فنڈنگ سے تعمیر، 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی
جامشور پاور کمپنی کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کیلیے تھر کا کوئلہ استعمال کرے گی۔
جامشور پاور کمپنی (جے پی سی ایل) اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی(ایس ای سی ایم سی) کے مابین تھر کے کوئلے کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے پر جے پی سی ایل کے سی ای او محمد صابر حنیف اور ایس ای سی ایم سی کے سی ای او شمس الدین شیخ نے دستخط کیے۔ معاہدے کی تقریب منفرد انداز میں کوئلے کی زیر تعمیر کانے کے قریب منعقد کی گئی۔
جامشور پاور کمپنی لمیٹڈ سرکاری ادارہ ہے جو جامشور میں اپنے تھرمل پاور اسٹیشن کے ساتھ ہی کوئلے سے چلنے والے 660میگا واٹ گنجائش کے2 پاور پلانٹ نصب کررہا ہے جن سے مجموعی طور پر 1320میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ اس منصوبے کیلیے جینکو ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو ایگزی کیوشن ایجنس منتخب کیا گیا ہے جبکہ جامشور پاور کمپنی اس منصوبے کی امپلی مینٹیشن ایجنسی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پروجیکٹ ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک کی فنڈنگ سے تعمیر کیا جارہا ہے جس میں Mott MacDonald Limitedاور MM Pakistan Pvt. Limitedنامی کمپنیاں جوائنٹ وینچر کی شکل میں پروجیکٹ امپلی مینٹیشن کنسلٹنٹ کے طور پر کام کررہی ہیں۔