لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اس سال نہیں خواجہ آصف
اس سال اپریل تک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ نہیں کیا تھا، وفاقی وزیر
وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اس سال اپریل تک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ نہیں کیا تھا، حالیہ بجلی کا بحران عارضی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، پانی کی کمی سے 4 سے ساڑھے 4 ہزارمیگاواٹ بجلی کی کمی آئی ہے، رواں ماہ پانی کی مقدار میں اضافہ ہونا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 116 ارب روپے ریکوری اور لائن لاسزکی مد میں بچایا ہے۔