سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہیں نہیں کہا کہ وزیر اعظم کو گرفتار کیا جائےفاروق نائیک

الیکشن کمیشن میں تبدیلی کے لئے آئین میں ترمیم کرنی ہوگی، فاروق نائیک


ویب ڈیسک January 15, 2013
نگراں وزیراعظم کا انتخاب کرنے میں عدلیہ اورفوج کو شامل کرنے کا مطالبہ آئین کے منافی ہے،فاروق ایچ نائیک فوٹو: فائل

وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم میں کہیں نہیں کہا گیا کہ وزیراعظم کو گرفتار کیا جائے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا انتخاب کرنے میں عدلیہ اورفوج کو شامل کرنے کا مطالبہ آئین کے منافی ہےاوراگر کوئی یہ چاہتا ہے کہ الیکشن کمیشن میں تبدیلی کی جائے تو اس کے لئے پہلے آئین میں ترمیم کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ20 سے 25ہزارافراد کو سڑکوں پر لا کراحتجاج کرنا ملک کوبدنام کرنے کے مترادف ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اگرتمام ادارے اپنے اپنے دائرہ کارمیں رہ کرکام کریں توملک میں جمہوریت پروان چڑھے گی۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری سےدرخواست کی کہ وہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |