وزير اعظم كی گرفتاری كے حكم كی ٹائمنگ مشكوک ہے عاصمہ جہانگير

چيف جسٹس كو آرمی چيف نے بحال كيا ہے اور وہ آرمی چيف كی ہی بات مانیں گے، عاصمہ جہانگیر

اس وقت ملک میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس كو اگر سنجيدگی سے نہ ليا گيا تو بہت نقصان ہوگا،عاصمہ جہانگیر فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سپريم كورٹ بار ايسوسی ايشن كی سابق صدر عاصمہ جہانگير نے كہا ہے كہ سپريم كورٹ كی جانب سے وزيراعظم كی گرفتاری كا حكم ٹائمنگ كی وجہ سے مشكوک ہوگيا ہے۔


کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ لانگ مارچ كے موقع پر وزیر اعظم کی گرفتاری کا فیصلہ محض اتفاق نہيں بلكہ ايسا لگتا ہے كہ كسی سازش كا حصہ ہے، پہلے بھی كہہ چكی ہوں كہ جس چيف جسٹس كو آرمی چيف نے بحال كيا ہے اور وہ آرمی چيف كی ہی بات مانیں گے۔

عاصمہ جہانگير نے كہا كہ اس وقت ملک میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس كو اگر سنجيدگی سے نہ ليا گيا تو بہت نقصان ہوگا۔ انہوں نے كہا كہ جو جج ہماری اپيليں رد كرتے تھے ہم ان لوگوں كے لئے وكلا تحريک ميں لڑے، آج آستين كے سانپوں نے جمہوريت اور قانون كی حكمرانی كو ڈسا ہے۔
Load Next Story