بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا منہ توڑ جواب

3 روز قبل بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری شہید ہوگیا


ویب ڈیسک April 03, 2017
3 روز قبل بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری شہید ہوگیا۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی فوج نے آج ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی نے دشمنوں کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز نے پونچھ سیکٹر میں پولس گاؤں سمیت ککوٹہ اور چفار کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی طرف سے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا لیکن ابھی تک کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں اور پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی

دوسری جانب 3 روز قبل بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری شہید ہوگیا،عتیق قریشی راولپنڈی کےایک اسپتال میں زیرعلاج تھاجہاں آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 8 شہری شہید

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ سال سے مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں