نوجوان بولر شاداب خان نے اپنی پہلی ہی سیریز کو یادگار بنا لیا

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں نوجوان بولر نے اپنی بولنگ سے حریف بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا


ویب ڈیسک April 03, 2017
شاندار کارکردگی کے بعد شاداب خان کی ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ پکی نظر آ رہی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: پی ایس ایل میں شاندار کارگردگی دکھانے والے بولر شاداب خان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی دھماکے دار انٹری سے کیرئیر کا آغاز کردیا۔

نوجوان بولر شاداب خان نے اپنی پہلی ہی سیریز کو یادگار بنا لیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ شاداب خان نےاپنی بولنگ سے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

پہلے میچ میں 4 اوورزمیں 7 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دوسرے میچ میں بھی شاداب خان کا جادو سر چڑھ کر بولا اور 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 4 شکار کیے اور مسلسل دوسری بار مرد میدان ٹھہرے۔ تیسرے میچ میں شاداب خان کچھ آف کلر نظر آئے اور صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاداب خان نے اظہر علی کو بھی گرویدہ بنالیا

چوتھے میچ میں شاداب خان کی گھومتی گیندوں نےایک بار پھر ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو گھمادیا اور انہوں نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے جس کے بعد شاداب خان کی ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ پکی نظر آ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں