پاناما کیس میں وزیر اعظم عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے اسپیکر قومی اسمبلی

اپیل کا اختیار سب کے پاس ہے ہمیں وہ حق اختیار کرنا چاہیے, سردار ایاز صادق


ویب ڈیسک April 03, 2017
عمران خان آرمی چیف کو ملنے گئے ہیں جو کہ اچھی بات ہے، ایاز سادق فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کہہ چکے ہیں وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور پاناما کیس میں عدالتی فیصلہ مانیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کو ملنے گئے جو کہ اچھی بات ہے کیونکہ پاکستانی شہری ہونے کی حیثیت سے ایک دوسرے سے ملنا چاہیے، ہمیں نکتہ چینی کے بجائے ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہیے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور پاناما کیس میں عدالتی فیصلے مانیں گے تاہم اپیل کا اختیار سب کے پاس ہے ہمیں وہ حق اختیار کرنا چاہیے.

سی پیک سے متعلق اسپیکر کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری پاکستان کےلیے بہت مفید ہے، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے، ہم اسپیشل اور صنعتی زونز میں صنعتیں لگانے والوں کو بھر پور مراعات دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |