آئی جی سندھ کو ہٹانے کا اختیار ہمارا ہے مرادعلی شاہ

سندھ کسی کی جاگیر نہيں جب کہ صوبے کےعوام جس کو ووٹ دیں گے وہ ہی حکومت چلائے گا،وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ


ویب ڈیسک April 03, 2017
میئر کراچی دیے گئے اختیارات کے تحت کام کریں اوروہ ہمارے اختیارات کے بیچ ميں نہ آئیں، وزیراعلیٰ سندھ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آئی جی کو ہٹانے کا اختیار ہمارا ہے۔

کشمور اور کندھ کوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے متعلق عدالتی فیصلے کے پابند ہیں تاہم آئی جی سندھ کو ہٹانے کا اختیار ہمارا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کسی کی جاگیر نہيں، صوبے کےعوام جس کو ووٹ دیں گے وہ ہی حکومت چلائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میئر کراچی دیے گئے اختیارات کے تحت کام کریں، ہمارے اختیارات کے بیچ ميں نہ آئیں اورحکومت پر تنقید نہ کریں، سندھ ميں 2 آئی جی کام نہیں کررہے، مئیر کراچی کو اس بارے میں علم نہیں، جو ان کا کام ہے وہ کریں اور امید ہے وہ کام کرنا سیکھ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جس کو لیڈر کہتے تھےآج اس کا نام لینے سے قاصر ہیں اور اس بات کا دھچکا لگا ہے لہذا مئیر کراچی کچھ اور چیزیں ڈھونڈتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں