بھارت کے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی دھاندلی کی وڈیو

ووٹنگ مشین کا چاہے کوئی بھی بٹن دبایا جائے مشین صرف مودی کی جماعت کے لیے ہی ووٹ پرنٹ کرتی ہے۔


ویب ڈیسک April 03, 2017
ووٹنگ مشین کا چاہے کوئی بھی بٹن دبایا جائے مشین صرف مودی کی جماعت کے لیے ہی ووٹ پرنٹ کرتی ہے۔ : فوٹو : فائل

ریاست مدھیا پردیشن میں ضمنی انتخابات کےلئے ووٹنگ مشین صرف وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت کےلئے ووٹنگ کرتی ہے جس کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ضمنی انتخابات میں کامیابی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ریاست مدھیہ پردیش میں آئندہ ہفتے ہونے والے انتخابات میں استعمال کی جانے والی ووٹنگ مشین (وی وی پی اے ٹی) کو تجربے کے طور پر چیک کیا گیا تو ووٹرز کی جانب سے منتخب کردہ پارٹی کے نشان والی پرچی کے لئے ہر بار بٹن کو دبانے پر صرف نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے انتخابی نشان والی پرچی ہی نکلی اور تجربے کے دوران دیکھا گیا کہ پرنٹ ہونے والی ہر پرچی پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کا انتخابی نشان چھپا ہوا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بی جے پی نے 13 برس بعد اتر پردیش میں میدان مار لیا

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی جہاں عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی وہیں الیکشن کمیشن بھی حرکت میں آگیا اور ووٹنگ مشین میں خرابی کا بہانہ بنا کر مدھیاپردیش میں تعینات اپنے 2 اہلکاروں کا ٹرانسفر کردیا اور دہلی سے دیگر اہلکاروں کو انتخابات کا جائزہ لینے بھیج دیا تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے مشین کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت میں 5 ریاستی اسمبلیوں کے انتخاباتمودی کیلیے بڑا چیلنج

بھارتی الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس حوالے سے ضلعی الیکشن آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے اور تحقیقات کے لئے 2 ٹیمیں بھی تشکیل دے کر ریاست میں روانہ کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں