روس کے میٹرو اسٹیشن میں دھماکے 12 افراد ہلاک اور50 زخمی

یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ دھماکا دہشت گردی یا مجرمانہ کارروائی ہے،روسی صدرولادی میرپوٹن

دھماکوں کے نتیجے میں ٹرین کے فولادی دروازے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔فوٹو:دی ٹیلی گراف

روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے میٹرو ریلوے اسٹیشن میں دو دھماکوں میں 12 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔



مقامی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد سینٹ پیٹرز برگ کے تمام میٹرو ریلوے اسٹیشنز بند کردیئے گئے ہیں جب کہ پولیس اورریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرکے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔




دھماکے میٹرو ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں ہوئے جس میں مسافر سوار تھے جب کہ دھماکوں کے نتیجے میں ٹرین کے فولادی دروازے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔



روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ دھماکا دہشت گردی یا مجرمانہ کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایف ایس بی کے سربراہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو پہلے ہی ہدایات دے چکے ہیں۔

Load Next Story