معروف ریسلر ’’انڈر ٹیکر‘‘ کا ریسلنگ چھوڑنے کا اعلان

انڈرٹیکر نے ریسلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا میں ریکارڈ 23 فائٹس جیتیں


ویب ڈیسک April 03, 2017
انڈرٹیکر نے ریسلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا میں ریکارڈ 23 فائٹس جیتیں، فوٹو؛ فائل

ماردھاڑ کے کھیل ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ''دی انڈرٹیکر'' نے ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا۔

ریسلنگ کے دیوانوں کے لیے اس رِنگ سے بری خبر آئی ہے کہ ان کے پسندیدہ ریسلرمارک ولیم المعروف ''دی انڈرٹیکر'' نے ریسلنگ رنگ کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا ہے۔ انڈرٹیکر نے ریسلنگ کے سب سے بڑے ایونٹ ریسل مینیا میں ریکارڈ 23 فائٹس جیتیں مگر اسی ایونٹ میں دوسری شکست کے بعد انہوں نے اس کھیل کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ میچ میں شکست کے بعد وہ دوبارہ رنگ میں آئے اور انتہائی افسرد گی کے عالم میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جب کہ بیک اسٹیج پر موجود رومن رائن انڈر ٹیکر کے اعلان پر مایوس نظر آئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :''دی راک'' دنیا کے پرکشش ترین مرد قرار





حریف فائٹرز کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے انڈر ٹیکر نے 1984 میں ریسلنگ کریئر کا آغاز کیا اور کئی نامورریسلرز سے مقابلہ کیا جن میں اکثر انہوں نے کامیابی حاصل کی اور کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ انڈرٹیکر کو جہاں ہرقسم کی بیلٹ نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے وہیں انہوں نے ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں جب کہ انڈر ٹیکر کے ریسلنگ چھوڑنے کے فیصلے پر سوشل میڈیا پرمداحوں کی جانب سے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔



https://twitter.com/BREAKTHETABLES/status/848750322101219328

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پران کے مداحوں نے مایوسی کا اظہارکیا ہے کسی نے ان کے جسم پر بنے ٹیٹوز کی وجہ سے انہیں یاد کیا تو کسی نے انٹری کے وقت ان کی پتھریلی آنکھوں کا تذکرہ کیا۔ ایک شخص نے لکھا کہ گزشتہ شپ انڈر ٹیکر کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی میرا بچپن بھی ختم ہو گیا، ریسلنگ کی دنیا میں اب کوئی دوسرا انڈر ٹیکر نہیں آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں