شکیل آفریدی کی موجودگیپشاورجیل کی سیکیورٹی مزیدسخت

دیواریں اونچی،خاردارتاربچھادی گئیں،شکیل کی موجودگی خطرے سے کم نہیں،جیل حکام

دیواریں اونچی،خاردارتاربچھادی گئیں، شکیل کی موجودگی خطرے سے کم نہیں،جیل حکام. فوٹو ایکسپریس

ڈاکٹرشکیل آفریدی کو پشاور جیل میںرکھنے اوربنوںجیل واقعہ کے بعدسنٹرل جیل پشاورکی سیکیورٹی بڑھانے کیساتھ جیل کی دیواروں کو مزید اونچا کر دیا گیا جبکہ جیل کے قریب مشکوک افرادپرنظررکھنے کیلیے پولیس اہلکاروںکومورچوںمیں24گھنٹے تعینات رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کوشکیل آفریدی کو پشاورجیل سے منتقل کرنے کیلیے کئی باررابطہ کیا اوراسے اٹک قلعہ یاکسی اورجیل منتقل کرنے کیلیے کہالیکن مثبت پیشرفت نہ ہونے پرجیل کی سکیورٹی سخت کی گئی اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیربشیربلور پہلے ہی کہہ چکے ہیںکہ اگرشکیل کیوجہ سے سنٹرل جیل پشاورپر حملہ ہواتوپھردنیاہم پرانگلی اٹھائے گی۔

دوسری جانب سنٹرل جیل کی دیوارکے قریب گاڑیوں کی پاکنگ بندکردی گئی تاکہ جیل کونقصان کاخطرہ کم سے کم ہو۔ علاوہ ازیںخاردارتاریں بھی بچھائی گئی ہیںاس سلسلے میں جیل حکام کاکہناکہ دہشتگردی کی لہراورشکیل آفریدی کی جیل میںموجودگی کسی خطرے سے کم نہیں۔
Load Next Story